"فادرز ڈے مجھ سے زیادہ پریانکا چوپڑا کا دن ہےوہ باس ہیں"، نک جونس

Jun 10, 2023 | 23:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی معروف گلوکار نک جونس نے  فادرز ڈے سے قبل کہا ہے کہ "فادرز ڈے  ان سے زیادہ  انکی اہلیہ پریانکا چوپڑا کا دن ہے۔"

تفصیلات کے مطابق  فادرز ڈے سے چند روز قبل اپنے نئے انٹرویو میں نک  جونس نے اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا  کو گھر کے باس ہونے کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ" وہ باس ہیں اور بہترین والدہ ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "ہم ان شاندار خواتین (بیگمات) کے بغیر بطور باپ کبھی بھی اتنے اچھے نہیں بن سکتے تھے، میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اس سفر پر بہت شکرگزار ہوں۔"

نک جونس کا کہنا تھا کہ "پریانکا باس ہیں اور بہترین والدہ بھی، فادرز ڈے مجھ سے زیادہ ان کا دن ہے۔"