طوفانی بارشوں سے تباہی، پی ڈی ایم اے نے متاثرین کیلئے گرانٹ جاری کر دی

Jun 10, 2023 | 23:11:PM
طوفانی بارشوں سے تباہی، پی ڈی ایم اے نے متاثرین کیلئے گرانٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )آندھی ،جھکڑاور طوفانی بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 65 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ریلیف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے آندھی اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ ضلع بنوں کے متاثرین کےلیے 4کروڑ روپے جاری کردیے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج شام کو شروع ہونے والی آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مالی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :تیز آندھی ، جھکڑ ، طوفان ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی