موت سے قبل عامر لیاقت کی متیرا سے چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل

Jun 10, 2022 | 16:23:PM
موت سے قبل عامر لیاقت کی متیرا سے چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت سے قبل میزبان متیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل ہورہی ہے۔ متیرا نے عامر لیاقت کے ساتھ چیٹ میں ہونے والی گفتگو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

 متیرا سے ہونے والی گفتگو میں عامر لیاقت ان سے ملاقات کا کہہ رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کر دیا

یہ بھی پڑھیں:“جب واپسی کا سوچا ہی نہیں تو آؤں کیسے‘‘عامر لیاقت کی آخری ویڈیو نے رلا دیا

عامر لیاقت کی بات پر متیرا نے کہا کہ ’سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے جس پر عامر لیاقت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم جلد ملیں گے۔

 

متیرا نے اپنی اسٹوری میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے ان سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھ سے انٹرویو سے متعلق بات کی تھی کیوں کہ لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اس وقت مذاق اڑایا جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی، ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں اور مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے ان کا مذاق اڑایا، غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں’۔