پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کر دیا

Jun 10, 2022 | 11:38:AM
ڈاکٹر عام لیاقت, نماز جنازہ, مسجد عبداللہ شاہ غازی
کیپشن: لاش امانت کے طور پر آپ کے سرد خانے کے سپرد کی گئی: پولیس کا خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کر دیا۔

 پولیس نے چھیپا ویلفیئر کو خط لکھا دیا۔ خط انچارج سرد خانہ چھیپا کے نام لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ عامر لیاقت کی میت کسی کے حوالے نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ میں ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:“جب واپسی کا سوچا ہی نہیں تو آؤں کیسے‘‘عامر لیاقت کی آخری ویڈیو نے رلا دیا

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

 پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ لاش امانت کے طور پر آپ کے سرد خانے کے سپرد کی گئی، لاش بریگیڈ تھانے کا عملہ وصول کرے گا، کسی اور کے حوالے نہ کی جائے، لاش کسی اور کو دی گئی تو قانون کاررائی عمل میں لائے جائے گی۔

دوسری جانب عامرلیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے والد کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر بیان میں عامرلیاقت کی سابقہ پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ مرحوم کے دونوں وارثین  احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کر دیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت واحترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔