عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ میں ادا کی جائے گی

Jun 10, 2022 | 09:32:AM
ڈاکٹر عام لیاقت،نماز جنازہ، مسجد عبداللہ شاہ غازی
کیپشن: عامر لیاقت حسین کی جس احاطے میں تدفین ہوگی وہ شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ کے نام سے ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین وہیں مزار کے احاطے میں ہو گی۔

 منیجر اوقاف مزار عبداللہ شاہ غازیؒ حاجی پنو خان کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی وزارت کے دوران قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروا دی تھی۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ نے سابقہ شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے دونوں وارثین احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کر دیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں

یہ بھی پڑھیں:موت کے وقت عامر لیاقت کے ساتھ موجود قریبی ساتھی کے سنسنی خیز انکشافات

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جس احاطے میں تدفین ہوگی وہ شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ کے نام سے ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کمپاؤنڈ میں چار تدفین ہوچکی ہیں جبکہ 2007 میں عامر لیاقت نے 5 قبریں الاٹ کرائی تھیں، احاطے میں عامر لیاقت حسین کے والدین، نعت خواں خورشید احمد اور پہلی اہلیہ کے والد مدفن ہیں۔