موت کے وقت عامر لیاقت کے ساتھ موجود قریبی ساتھی کے سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عامر لیاقت کے گھر میں موجود ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ڈرائیور کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گزشتہ 7 سال سے عامر لیاقت کے ساتھ کام کررہے تھے۔
ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گھر میں عامر لیاقت کے ساتھ تھے۔ جب گھر میں اچانک دھواں بھرنے کی وجہ سے ان کی اور عامر بھائی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جس پر وہ فوری طور پر باہر مدد لانے کے لیے بھاگے۔
وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے قریبی دکانداروں کو آواز دی لیکن جب وہ واپس آئے تو عامر لیاقت کمرے میں گرے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا
جاوید نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو کال کی۔ جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ ایمبولینس میں بھی وہ عامر بھائی کے ساتھ تھے۔ لیکن ہسپتال جاکر پتہ چلا کے وہ انتقال کرچکے ہیں۔
عامر لیاقت کے اہلخانہ کو اطلاع بھی جاوید نے ہی دی تھی۔