دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں

Jun 09, 2022 | 19:36:PM
دانیہ شاہ ، عامر لیاقت
کیپشن: عامر لیاقت اور دانیا شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ شوہر کی وفات پر شدید غمزدہ ہیں اوراپنے شوہر کے وفات کی خبر سن کر دانیہ شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں  ۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ نے 24 نیوز کو ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھے شوہر کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے ، میری عامر لیاقت حسین سے صلح ہورہی تھی ، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ مجھے اپنے شوہر سے آخری ملاقات کرنی ہے ، وزیر اعلی پنجاب شوہر سے ملاقات کا انتظام کرائیں ، شوہر سے آخری ملاقات پر مجھے سکیورٹی دی جائے۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ عامر لیاقت حسین اس دنیا میں نہیں رہے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر عمر لیاقت کو طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ عامر لیاقت کے ملازم کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت کل سے ناساز تھی ان کے دل میں درد ہو رہا تھا۔ملازمین نے انہیں ہسپتال جانے کا کہالیکن انہوں نے منع کر دیا۔ڈرائیور نے 15پر ان کی طبیعت کی خراب ہونے کی اطلاع دی تھی،ریسکیو عملے کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:انتقال سے قبل عامر لیاقت نے آخری ٹویٹ کیا کیا؟