نواز شریف کے قریبی دوست افضل حسین تارڑ کی نماز جنازہ ادا

Apr 28, 2024 | 15:16:PM
حافظ آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی  سائرہ افضل تارڑ کے والد اتوار کو انتقال کر گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر)  حافظ آباد  سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن افضل حسین تارڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

تفصیلا ت کے مطابق لیگی رہنما کی نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ ،بیورو کریٹ بابر حیات تارڑ  سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کو کولو تار ڑ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،واضح رہے کہ مرحوم سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے اور حافظ آباد سے 2 بار قومی اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ۔

مزید پڑھیں: پاک ایران روابط تعلقات میں کیوں نہیں ڈھلتے ؟