"عبداللہ پورکادیوداس"کی آخری قسط نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

Apr 13, 2024 | 14:57:PM
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نجی چینل کی معروف سیریز "عبداللہ پور کا دیوداس "کے اختتام نے مداحوں کو  مایوس کردیا  اور کشمکش میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق "عبداللہ پور کا دیوداس"," زی زندگی" کی ایک ڈرامہ سیریز ہے، اس سیریز  کو شاہد ڈوگر نے لکھی جبکہ اس کی ہدایتکاری  انجم شہزاد نے کی ۔

اس سیریز کی  کاسٹ میں بلال عباس، سارہ خان، انوشے عباسی، نعمان اعجاز، سویرا ندیم، رضا طالش، انعمتا قریشی، ندا ممتاز، نور الحسن، عدنان شاہ ٹیپو، علی انصاری، صغرا اصغر، عرفان موتی والا، خشف خان جیسے معروف اداکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  حسین، ارجمند رحیم، سعد قریشی، ذہاب خان، اور فضل حسین بھی شامل ہیں۔

نجی چینل  کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ڈرامہ سیریز "عبداللہ پور کا دیوداس" کا طویل انتظار کے بعد  آخری قسط جاری کی گئی، تاہم، شائقین نے اس کے اختتام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامکمل نتیجہ قرار دیا،بہت سے لوگوں نے محسوس کیا کہ اس شو میں ایک سپر ہٹ پروجیکٹ ہونے کی صلاحیت ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا، تنقید کا رخ بھی سکرپٹ رائٹنگ کی طرف تھا۔

بہت سےصارفین نے سیریز "عبداللہ پور کا دیوداس" کے دوسرے سیزن کا بھی مطالبہ کیا جبکہ چند شائقین نے اختتام کی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ ڈرامے کے عنوان کے ساتھ اچھی طرح سے مطابقت رکھتا ہے، ایک مداح نے کہا کہ  "دیوداس وہ شخص ہے جسے اس کی محبت کے بغیر تنہا رہنا چاہیے۔"

 ان سب کے باوجود   ناظرین نے کاسٹ کی اداکاری کو سراہا، خاص طور پر بلال عباس خان کی، بہت سے صارفین نے معروف جوڑے کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ "یہ ڈرامہ بلال عباس خان کا تھا، لیکن کہانی ان کی نہیں تھی۔"