“جب واپسی کا سوچا ہی نہیں تو آؤں کیسے‘‘عامر لیاقت کی آخری ویڈیو نے رلا دیا

Jun 10, 2022 | 09:24:AM
عامر لیاقت، فائل فوٹو
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرحوم عامر لیاقت حسین کی اچانک وفات پر ہر کوئی افسُردہ ہے، بھلے ہی وہ ان کے چاہنے ہوں یا ان کے ناقدین، سب ہی حیران بھی ہیں غمگین بھی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور عوام ان کی یاد میں کئی پوسٹس اور تبصرے کر رہے ہیں،خود عامر لیاقت کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی تبصروں کی بھرمار ہے، اور لوگ ان کے ویڈیوز اور تصاویر شئیر کر رہے ہیں۔

ایسے میں مرحوم کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون کچھ اشعار پڑھ رہی ہیں جبکہ تھمب نیل پر عامر لیاقت نے لکھا، “جب واپسی کا سوچا ہی نہیں تو آؤں کیسے، ابھی کچھ دن باقی ہیں، سامان سو برس کا تھا لیکن سوچنے کا پل ہی چھین لیا کسی نے۔”

@iamaamirliaquat #answer to @Couple_goal146 #aamirliaquat #foryou #foryourpage ♬ Wapsi Ka Safar - Ameeta Parsuram

ان کی اس ویڈیو کو خوب شئیر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرا ہوا تھا، وہ رات سے تکلیف میں تھے اور ہسپتال جانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      کوئٹہ: آئل ٹینکر ڈرائیور کوبڑے انعام کا اعلان