کوئٹہ: آئل ٹینکر ڈرائیور کوبڑے انعام کا اعلان

Jun 10, 2022 | 09:09:AM
بڑے انعام کا اعلان، فائل فوٹو
کیپشن: بڑے انعام کا اعلان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دو روز قبل کوئٹہ میں آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کے لیے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر ڈرائیور نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔

آئل ٹینکرمیں آگ لگنے کا واقعہ دو روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا تھا جہاں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔تاہم ڈرائیور فیصل آگ لگے ہوئے ٹینکر کو حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی سے دور لے گیا تھا اور علاقے اور مکینوں کو تباہی سے بچا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      عامر لیاقت کا انتقال: عمران خان کا ردعمل آگیا