فرانسیسی صدر کو تھپڑمارنے کا معاملہ، عدالت نے نوجوان کو سزا سنا دی

Jun 10, 2021 | 22:02:PM
فرانسیسی صدر کو تھپڑمارنے کا معاملہ، عدالت نے نوجوان کو سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالت نے فرانسیسی صدر میکرون کو تھپڑمارنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
خبرایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر کو تھپڑمارنے والا نوجوان کو عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے جرم قبول کرنے پر نوجوان کو4 ماہ قید کی سزا سنا دی،فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے تھپڑکو تشدد قراردیتے ہوئے 18 ماہ قید کی اپیل کی تھی ۔
خبرایجنسی کے مطابق تھپڑمارنے والے نوجوان کا تعلق پیلی جیکٹ تحریک سے ہے ،فرانسیسی نوجوان نے عدالت میں صدرمیکرون کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔
قبل ازیں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے پر گرفتار ہونے والے 2 افراد میں سے ایک کے گھر سے پولیس نے اسلحہ اور ہٹلر کی آپ بیتی میری جدوجہدبرآمد کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اداروں نے فوری طور پر 2 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں ایک تھپڑ مارنے والا شخص تھا جبکہ دوسرا مشتبہ شخص واقعے کی ویڈیو بنارہا تھا اور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والے شخص کا ساتھی ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد دونوں افراد کے گھروں کی تلاشی لی جس میں سے ویڈیو بنانے والے 28 سالہ مشتبہ شخص کے گھر سے اسلحہ اور جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی میری جدوجہدبرآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں یہود مخالف نظریات بیان کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں تلوار، خنجر اور ایک رائفل شامل ہے جس کا لائسنس بھی اس کے پاس تھا۔دوسری جانب تھپڑ مارنے والے شخص کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اس کا تعلق مبینہ طور پر دائیں بازو کی قوم پر ست جماعت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی رقص کی ویڈیو وا ئرل۔۔حرکت مہنگی پڑ گئی