حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے بل منظور کرلیا

Jun 10, 2021 | 21:46:PM
حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے بل منظور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی نے کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر نظرثانی ممکن بنانے کیلئے قانون سازی منظور کر لی، ایوان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کیلئے حق نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020 منظور کر لیا ،بل وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی ن لیگ کے دور میں نہیں دی گئی ،عالمی عدالت انصاف نے واضح طور پر اپیل کا قانون لانے کا کہا اگر یہ بل پاس نہ ہوتا تو بھارت یو این میں جاتا اور عالمی عدالت انصاف میں توہین کا مقدمہ درج کراتا۔وزیر قانون نے مزید کہاکہ پاکستان کے مفاد میں اپوزیشن کو ملکر اس قانون کو منظور کرانا چاہئے تھا ،بھارت کے ناپاک عزائم کیخلاف ہم یہ بل لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کب ہونگے۔۔الیکشن کمیشن نے وقت کا تعین کر لیا