اداکارہ منال خا ن نے شادی کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔۔دلچسپ تبصرے

Jun 10, 2021 | 19:47:PM
اداکارہ منال خا ن نے شادی کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔۔دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) معروف پا کستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ پرنٹ ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ منال خان کی جانب اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،سا تھ ہی کچھ صا رفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔ اداکارہ نے کارڈ شیئر کرتے ہوئے اپنے منگیتر احسن محسن اکرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو شادی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

یا د رہے کہ کچھ روز پہلے منال خان نے اپنے دیرینہ دوست احسن محسن اکرام سے منگنی کی تھی اور اب دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بگ بی کا ہمشکل کورونا کے مریضوں کی امید بن گیا