بگ بی کا ہمشکل کورونا کے مریضوں کی امید بن گیا

Jun 10, 2021 | 19:37:PM
بگ بی کا ہمشکل کورونا کے مریضوں کی امید بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)کورونا کے مریضوں میں خوشیاں بکھیرنے والے بالی وڈ شہنشاہ بگ بی یعنی امیتابھ بچن کے ہم شکل نے سو شل میڈیا پر صا رفین کی تو جہ اپنی جا نب مبذو ل کر وا لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ششی کانت پیڈوال آج کل کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور ان میں امید جگارہے ہیں۔ تاہم یہ آسان کام نہیں کیونکہ ہسپتال کے اسٹاف کو اس بات پر قائل کرنا کہ وہ کورونا کے مریضوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے ان کے ساتھ ورچوئل کال پر بات کرنا چاہتے ہیں بہت مشکل کام تھا۔
کورونا کے مریضوں کے ساتھ فون کے ذریعے رابطہ کرنے پر ششی کانت امیتابھ بچن کے انداز میں ڈائیلاگز بولتے ہیں، نظمیں پڑھتے ہیں جس سے ان مریضوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ ششی کانت نے بتایا کہ وہ کورونا کے مریضوں کی مدد کرنے کے کوئی پیسے نہیں لیتے بلکہ اس کام کو اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں۔ یہ وقت دعا کمانے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی رقص کی ویڈیو وا ئرل۔۔حرکت مہنگی پڑ گئی