چیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نےمہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیئرمین نے مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،چیئرمین واپڈانےپراجیکٹ پر اہم اہداف حاصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا،پراجیکٹ انتظامیہ نےچیئرمین کو تمام سائٹس پر پیش رفت کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی
پراجیکٹ اتظامیہ نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 14 مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے،پاور ہاؤس کی عمارت کی تعمیر شروع، الیکٹرومکینیکل آلات کی مینوفیکچرنگ اگلے مراحل میں ہے،سپل وے پر تعمیراتی کام اپنے مقررہ شیڈول سے آگے ہے،بریفنگ میں مزیدکہا گیاکہ مین ڈیم کی تکمیل کے بعد مہمند ڈیم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027 میں شیڈول ہے۔
چیئرمین واپڈا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ زرعی مقاصد، سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت بجلی کے حوالے سے نہایت اہم ہے،انہوں نےکنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں ،ان کا کہنا تھا کہ 213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے۔
خیا ل رہے کہ مہمند ڈیم میں 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 18ہزار 233 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی،پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہرسال2 ارب 86کروڑ یونٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی فراہم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ’غیر قانونی این او سیز ،غفلت پرانکوائری‘سینیٹ میں دریائے سوات سے متعلق تحریک التواء جمع