یورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکال دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔
یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین اورریگولیٹری نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یو اے ای کو منی لانڈرنگ ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
اس حوالے سے اماراتی حکام کاکہناہے کہ قانونی و انتظامی اصلاحات کے ساتھ سخت کارروائیاں کیں، یورپی یونین کا فیصلہ عالمی مالیاتی جرائم کے خلاف یو اے ای کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئرعربیہ کو پاکستان میں مزید پروازوں کی اجازت
یورپی یونین اور یو اے ای کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے پر بات چیت کے آغازپر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیٹف نے فروری 2024 میں متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالا تھا۔