وزیر ثقافت و سیاحت سندھ کاحمیرااصغر کی تدفین کروانے کا فیصلہ

Jul 10, 2025 | 14:59:PM
وزیر ثقافت و سیاحت سندھ کاحمیرااصغر کی تدفین کروانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے  ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرکے ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی ہے۔ 
صوبائی وزیرثقافت نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔


 سیکریٹری ثقافت سندھ کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیاگیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے،ان کی  تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کا آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہاہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔