شاہ رخ کی کونسی چیز چرانا پسند کرینگی۔۔انوشکا کا ا یسا جواب کہ سب دنگ رہ گئے

Jul 10, 2021 | 19:26:PM
شاہ رخ کی کونسی چیز چرانا پسند کرینگی۔۔انوشکا کا ا یسا جواب کہ سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ کی معرو ف اداکارہ،کر کٹر ویرات کو ہلی کی اہلیہ  انوشکا شرما نےایک انٹر ویو میں کہا ہے  کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیا۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ بھارتی ٹیلی ویژن سے ایک انٹر ویو  میں جب انوشکا شرما سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ کا جواب تھا سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی۔

انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ اداکارہ نے ایسا جواب دیا کہ ساتھ بیٹھے کنگ خان حیران رہ گئے۔ انوشکا شرما نے کہا ’ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی۔ 


انوشکا شر ما سے شاہ رخ خان کی شخصیت سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ  بہت مختلف انسان، ہم فلسفیانہ طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔میں نے شاہ رخ خان اور ان کی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ، وہ ارتقائی ذہن کے مالک ہیں، میں ان سے بات چیت کر کے خوشی محسوس کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر خان نے کرن را ئو سے طلاق کے ایک ہفتہ بعد پھر دھماکہ کر دیا