ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نے شوہر اور ننھی بیٹی کی خوبصورت تصویر شیئر کر دی

Jul 10, 2021 | 17:42:PM
ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نے شوہر اور ننھی بیٹی کی خوبصورت تصویر شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اور ننھی بیٹی کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نےانسٹاگرام  پر انگین آلتان کی بیٹی الارا کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوبصورت تصویر شیئر کی ۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کے بارے میں لکھا کہ ’میری پیاری الارا کے لیے بابا کی بے حد محبت۔

 اس پوسٹ پر انگین آلتان کے مداحوں اور ساتھی شوبز اسٹارز کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یا د رہے کہ اداکار انگین آلتان نے ارطغرل غازی میں اداکاری سے  دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے۔۔ ٹا س جیت کر پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف بڑا فیصلہ