مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا:عثمان بزدار

Jul 10, 2021 | 11:37:AM
مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی، وزیراعظم کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، عمرا ن خان نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی۔ سابق ادوار میں تنازعہ کشمیرکی بجائے ذاتی تعلقات کو پرموٹ کیا گیا۔ پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سوداکرنے کی مذموم کوشش کی ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنایاہے۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہربین الاقوامی فورم پر بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے۔اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکارہے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب دیتاہے نہ یہ قومی مفاد میں ہے۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم ختم ہوچکی۔۔امن کے خواہش مند ہیں: شیخ رشید