آخرکار آج میری دادا سے ملاقات ہو ہی گئی ،عرفی جاوید

Jan 10, 2023 | 12:09:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آخرکار آج میری دادا سے ملاقات ہو ہی گئی ،عرفی جاوید
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اپنے بے باک انداز سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ عرفی  جاوید اپنے سر نیم کی وجہ سے بھی مشہور ہیں کیونکہ لوگ ان کے سر نیم کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں نامور ادیب جاوید اختر کی پوتی سمجھتے ہیں۔ عرفی بھی ان افواہوں سے تاحال خاصی محظوظ ہوتی ہیں،عرفی جاوید کی جانب سے  انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ معروف ادیب جاوید اختر کے ساتھ موجود ہیں۔

 اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا  اکائونٹ ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن  میں لکھا گیا کہ 'بالآخر میں نے اپنے دادا سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ وہ ایک لیجنڈ بھی ہیں اور صبح سویرے بہت سارے لوگ جاوید اختر سے سیلفی لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے تھے لیکن انہوں نے کسی کو منع نہیں کیا اور ہر کسی سے مسکرا کر بات چیت کرتے رہے۔'

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کوہندو خاندان کی مدد کرنا مہنگا پڑ گیا

واضح رہے اس سے قبل اداکارہ  عرفی نے 'جاوید اختر کی پوتی نہیں ہوں' کے نام والی شرٹ پہن کر مداحوں کو واضح کیا تھا کہ ان کا جاوید اختر سے  کوئی تعلق نہیں جبکہ نامور ادیب کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ان خبروں کو بےبنیاد قرار دے چکی ہیں۔