پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر۔۔

Jan 10, 2022 | 22:20:PM
کرکٹ۔دورہ پاکستان۔سکیوریٹی۔مارچ۔عندیہ
کیپشن:  ٹوڈ گرین برگ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)آسٹریلوی پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف نے بھی دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پلیئرز کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ نے کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کا سفر کرنےکا عندیہ دیاہے۔
 ان کا کہنا ہے کہ اگر اس دورے کےلئے سکیورٹی کی حتمی منظوری مل جاتی ہے تو وہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے بعد بھی اگر چند کرکٹرز نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تو انہیں کوئی حیرانگی نہیں ہوگی۔ 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ سانحہ مری بدترین نااہلی و نالائقی ۔۔ کوئی معافی نہیں۔۔استعفا دیں۔متحدہ اپوزیشن ۔۔ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ