اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

Feb 10, 2026 | 16:47:PM
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج اسلام آباد خودکش دھماکے کے زیر علاج زخمی 13 سالہ گوہر علی جاں بحق ہو گیا،شہداء کی تعداد 36 ہو گئی، پمز میں 38 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے،۔ 

24 نیوز کو دستیاب ہسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے، پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج 13 سالہ زخمی گوہر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شب جاں بحق ہو گیا،گوہر علی کو بگڑتی ہوئی حالت کے باعث گزشتہ روز وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید2 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد پمز میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 38 رہ گئی ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے 20 سے زائد کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ 7 زخمی سرجیکل آئی سی یو میں داخل ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مجموعی طور پر 149 زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا تھا جن میں سے متعدد کو ابتدائی طبی امداد اور علاج کے بعد گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  حکومت ویلیو ایڈیشن کیلئے درکار سہولتوں کیلئے معاونت کرے: خادم حسین