سندھ کے گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ کالج سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات اور خاتون اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا۔
ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ فوٹو گرافی کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر کالجز کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی ہو گی۔
مزید پڑھیں:بلوچستا ن میں آج سے میٹرک کے امتحانات