ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ولیمے کی تصاویربھی سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے ولیمے کی تقریب کی تصویریں بھی سوشل میڈیاپر شیئر کر دیں۔
امیر گیلانی اور ماورا حسین اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں،نکاح اورشیندی کے بعد اب اس خوب صورت جوڑی نے اپنے ولیمے کی تقریب کی بھی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
اس مشترکہ پوسٹ میں ماوراحسین اور امیرگیلانی نے ایک دوسرے کے لیے "باخدا تم ہی ہو" کا کیپشن دیا ہے۔
ماوراحسین اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی ولیمہ کی تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے،تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا نے اپنے ولیمے کی تقریب کے لیے ہلکے رنگ کی بھاری بھرکم میکسی اور لہنگے کا انتخاب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ولیمہ کے لیے خدیجہ شاہ برینڈ کا لباس زیب تن کیا،اس کی قیمت تاحال سامنے نہیں آ سکی ،دوسری جانب امیر گیلانی نے ولیمہ پرکریم رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کا اپنی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اداکارہ ماوراحسین اور اداکار امیرگیلانی نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کیا ہے۔