یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 فروری تک ملتوی

Feb 10, 2024 | 12:52:PM
یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 فروری تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد  کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کے لیے طلب کرلیا،یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں کامیابی  تحریک انصاف کے ترجمان نے بڑا بیان داغ دی

گلبرگ پولیس نے یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔