پردے کے پیچھے الیکشن انجینئرنگ ہوئی ہے, ترجمان پی ٹی آئی

Feb 10, 2024 | 12:33:PM
پردے کے پیچھے الیکشن انجینئرنگ ہوئی ہے, ترجمان پی ٹی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ پارٹی موجود ہے، نام کا اعلان ابھی نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  رؤف حسن نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پردے کے پیچھے الیکشن انجینیئرنگ ہوئی، الیکشن کمیشن کا سسٹم اچانک کام کرنا چھوڑ دیتا ہے لیکن پنجاب میں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف آگے ہے اور کے پی میں 40 نشستیں جیت چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مخصوص نشستوں سے متعلق قانونی حق موجود ہے,ہمارےکامیاب امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہوگا، خواہش ہے جس پارٹی کو مینڈیٹ ملا اسےحکومت بنانے دیں، ہمارے پاس مخصوص نشستوں سے متعلق قانونی حق موجود ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے دن تک پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی, لیکن پی ٹی آئی کے ووٹرز  نے اس کا مقابلہ کیا اور  ووٹ کاسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 47 کا نتیجہ؛شعیب شاہین نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا