پی ایس ایل 7 کی فاتح لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کیلئے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے

Feb 10, 2023 | 23:50:PM
پی ایس ایل 7 کی فاتح لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کیلئے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندر زنے  پی ایس ایل 8 کیلئے ملتان میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اور  اپنے افتتاحی میچ کیلئے ملتان پہنچ گئی ہے،لاہور  قلندر کا پہلامیچ 13 فروری کو میزبان  ملتان سلطانز  کے ساتھ ہے ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے کپتان کل  پریس کانفرنس کریں گے ، دونوں ٹیمیں کل پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ 13 فروری سے  افتتاحی تقریب کے ساتھ ملتان میں شروع ہونے جا رہا ہے، تمام ٹیموں کےکھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین نے  دھماکے دار ٹورنامنٹ کیلئے سیٹ بیلٹ باندھ لیے ہیں،  اس بار  لیگ میں خواتین کے نمائشی میچ بھی رکھے گئے ہیں،لیگ کے  زیادہ  تر میچز ملتان ، راولپنڈی  اور کراچی میں رکھے گئے ہیں جبکہ فائنل لاہور قذافی سٹیڈیم میں رکھا گیا ہے ۔