ترک بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے: وزیراعظم

Feb 10, 2023 | 11:31:AM
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترک بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترک بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے

لاہور ایئر پورٹ پر امدادی سامان کی ترکیہ روانگی کے موقع پر وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ ترک بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ترکیہ کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 100 سالہ تاریخ میں ترکیہ میں بدترین زلزلہ آیا، ان حالات میں ترکیہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ اور شام میں ہزاروں قیمتوں جانوں کا نقصان ہوا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بے حد مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ امدای سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں، امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے بھی بھیجا جائے گا، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ترکیہ نے بھرپور تعاون کیا، ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے ہوائی، زمینی اور سمندری راستے سے سامان بھیجا، پاکستانی عوام اور فلاحی اداروں سے ترک بھائیوں کی مدد کی اپیل کرتا ہوں۔