وائیٹننگ انجکشنز بارے  اداکارہ حرامانی نے  آخر کار خاموشی توڑ دی 

Feb 10, 2022 | 16:58:PM
اداکارہ حرامانی، ٹی و ی شو ، انجیکشن،شوبز جوڑی، شوہر
کیپشن: اداکارہ حرامانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سفید ہونے کیلئے وائٹنگ انجیکشن لگوانے کا رجحان کافی بڑھ رہا ہے، ایسےلوگوں میں   اداکارہ حرا مانی بھی شامل ہیں لیکن انہیں شوہر نے اجازت دینے سے انکار کردیا بلکہ میکے جانے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد اداکارہ نے ایسے انجکشنز استعمال نہیں کئے اور اپنا ارادہ بدل دیا۔

شوبز جوڑی حرا اور مانی نے حال ہی میں ایک ٹی و ی شو میں شرکت کی  جس دوران  میزبان نے ان سے خوبصورتی کے بارے میں پوچھا کہ کیا ان دونو ں نے وائٹنگ انجیکشنز  لگوائے ہیں؟ اس  کے جواب میں دونوں ہنستے ہیں،  اداکارہ حرا مانی بتاتی ہیں کہ ” میں نہ صرف یہ انجیکشن لگوانے  میں دلچسپی  رکھتی تھی بلکہ ارادہ بھی تھا ۔

 وہ انجیکشن لے کر اپنی الماری میں بھی رکھے ہوئے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکی کیونکہ مانی نے منع کر دیا تھا  اور کہا کہ اگر ایسا کرنا ہے تو وہ اپنی امی کے گھر چلی جائے“۔ جس کے بعد اداکارہ نے اپنے ارادے کو بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیںموٹے افراد ہوشیار۔۔ماہرین نے خبردار کر دیا