موٹے افراد ہوشیار۔۔ماہرین نے خبردار کر دیا

Feb 10, 2022 | 13:08:PM
موٹا پن ، انسان، بیماریوں، کینیڈا ،تحقیق ، ماہرین
کیپشن: موٹا پن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موٹا پن  انسان کومحتلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے،حال ہی میں کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے سے نہ صرف دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ دماغ کو بھی زیادہ تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہونے لگتا ہے۔

 ماہرین کی جانب سےیہ تحقیق 50 سے 66 سال کے 9 ہزار سے زائد کینیڈین شہریوں پر کی گئی جن کی اوسط عمر 58 سال کے لگ بھگ تھی،ان میں سے جو افراد معمول سے زیادہ وزنی  موٹے تھے ان میں توقعات کے مطابق دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی نارمل وزن والے لوگوں کی نسبت زیادہ تھا  تاہم جب یادداشت اور اکتساب (سیکھنے کی صلاحیتوں) سے متعلق ان افراد کے ٹیسٹ لئے گئے تو موٹے افراد کا اسکور، نارمل وزن رکھنے والوں سے نمایاں طور پر کم دیکھا گیا،موٹے افراد میں یادداشت اور اکتساب کی کمی سے ظاہر ہورہا تھا کہ اضافی چربی نہ صرف ان کے جسم کو بلکہ ان کے ذہن کو بھی متاثر کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر اور اس کی بیوی کی فیس بک پر لائیو خود کشی ۔۔ وجہ کیا بنی؟
 ماہرین نے موٹے پن والے افراد کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپے میں مبتلا افراد کو اپنی جسمانی سرگرمیوں، بالخصوص پیدل چلنے پر زیادہ توجہ دینا چاہیے کیونکہ اس طرح جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے جس سے دماغ تک پہنچنے والے خون کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور دماغ کی صحت بہتر رہتی ہے جس سے دماغ پر عمر رسیدگی کے اثرات بھی کم پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 لڑکیوں سے 20 افراد  کی اجتماعی زیادتی۔۔ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس
 موٹاپے کے نقصانات  کے حوالے یہ تحقیق مک ماسٹر یونیورسٹی، اونٹاریو کے ماہرین کی قیادت میں کی گئی ہے جس کے نتائج آن لائن ریسرچ جرنل ’’جاما اوپن نیٹ ورک‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ۔