امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان میں 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔
With a new commitment of $1.25 billion in EXIM Bank financing, the U.S.-Pakistan partnership will drive economic growth in Balochistan. Watch Chargé d’Affaires Natalie Baker’s message to hear how this financing will be a game-changer for U.S. businesses and local Pakistani… pic.twitter.com/8EklYNLQpX
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) December 10, 2025
نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ ان کے مطابق امریکہ میں 6 ہزار جبکہ بلوچستان میں ساڑھے 7 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو مستقبل میں دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید مضبوط کریں گی۔
امریکا کی ناظم الامور کے مطابق اس تعاون سے نہ صرف امریکی برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی کمیونٹی اور پاکستانی پارٹنرز کو بھی جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولز بند ?وباء پھیل گئی
نیٹلی بیکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسی معاشی شراکت داریوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا تھا اور پاکستان کے ساتھ یہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔