ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں پنجاب بازی لے گیا

Dec 10, 2023 | 17:04:PM
ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں پنجاب بازی لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں پنجاب بازی لے گیا، گزشتہ روز 95 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیئے۔

پنجاب بھر میں جاری کردہ لائسنسز میں لرننگ ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدید والےسمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں، لاہور میں 21 ہزار 600 کے قریب، فیصل آباد میں 6 ہزار 758، گوجرانوالہ میں 8 ہزار 636 ، راولپنڈی میں 7 ہزار 141، ملتان میں 6 ہزار 583 اور سرگودھا 3 ہزار شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6 روز میں 5 لاکھ  15 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں قائم خصوصی ڈیٹا سنٹر سے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کی مانیٹرنگ کی جاری رہی ہے، تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کے دفاتر اور خدمت مراکز میں کام جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی زیر نگرانی ہر گھنٹے بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے لائسنسنگ سنٹرز میں انتظار گاہوں کومزید فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔