ن لیگ ،آئی پی پی سیٹ ایڈجسٹمنٹ،انتخابی حلقوں،امیدواروں کی فہرست تیار

Dec 10, 2023 | 15:51:PM
ن لیگ ،آئی پی پی سیٹ ایڈجسٹمنٹ،انتخابی حلقوں،امیدواروں کی فہرست تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ،آئی پی پی نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی،آئی پی پی کی اسحاق خاکوانی۔ عون چودھری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے قیادت اور پارٹی رہنما ان کی مشاورت سے فہرست مرتب کی،آئی پی پی قیادت قومی اسمبلی کی 20نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ ن کے حوالے کرے گی۔

آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا معاملہ طے پانے کے قریب،آئی پی پی کمیٹی نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے حلقوں ،امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی،آئی پی پی کی کمیٹی اسحاق خاکوانی،عون چوہدری ،نعمان لنگڑیال شامل ہیں ۔آئی پی پی کمیٹی نے پارٹی رہنماان کی مشاورت سے فہرست مرتب کی۔

ضرور پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں
آئی پی پی قیادت آج رات فہرست ن لیگ کی قائم کردہ کمیٹی کےحوالے کردی گئی،آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی فہرست ن لیگ کو دے گی،قومی اسمبلی کے 19حلقے پنجاب اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے،آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی خواہشمند ہے ۔


مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے جن حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرے گی،حلقوں میں صوبائی سیٹ پر ایڈ جسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی جائے گی ،آئی پی پی کے اجلاس میں ن لیگ سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی،آئی پی پی سیٹ ایڈجسٹمنٹ حصہ بمطابق بحث چاہتی ہے۔