190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں

Dec 10, 2023 | 12:43:PM
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں۔

 نیب کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں زبیدہ جلال نے کہا کہ بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، لیکن اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم کسی کی ایک نہ سنی۔

زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ کابینہ ارکان 190 ملین پاؤنڈ کو پاکستان کا اثاثہ سمجھتے تھے تاہم ارکان کے تحفظات کے باوجود 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

 ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری کیا جائے:بیرسٹر گوہر خان