پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری کیا جائے:بیرسٹر گوہر خان

Dec 10, 2023 | 10:48:AM
پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری کیا جائے:بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے بلے کا نشان فوری طورپر الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری کیا جائے۔

ضرورپڑھیں:اگر ہم ذمہ داری نہ لیتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا،نواز شریف
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے۔سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہی اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے، اسی لیے انتخابی نشان کا فوری حصول قانونی اور آئینی حق ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کو بلا تاخیر  انتخابی نشان کے لیے بلے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔