معروف اداکارہ بابرہ شریف کی سالگرہ

Dec 10, 2022 | 18:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: معروف اداکارہ بابرہ شریف کی سالگرہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان فلم انڈسٹری پر 30 سال راج کرنے والی معصوم اور خوبصورت اداکارہ بابرہ شریف کی آج 64 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔  10 دسمبر 1954ء کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے اپنے فن کا آغاز 1973ء میں ڈرامہ کرن کہانی سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرتے ہوئے فلم انتظار میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد بھول، حقیقت اور شمع نامی فلموں میں انہوں نے اداکاری کی۔ اداکارہ بابرہ شریف کی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابرہ شریف کو فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بے پناہ شہرت ملی۔ انہوں نے 30 سالہ کیریئر میں 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیاعلاوہ ازیں انہوں نے 8 مرتبہ نگا ر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، شہنشاہ جذبات محمد علی اور سلطان راہی سمیت بابرہ شریف اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ نازیہ حسن کے البم پر بنائی گئی فلم ڈسکو دیوانے میں گلیمرس گرل کے طور پر جلوہ گرہونےوالی بابرہ شریف نے اپنی مقبولیت کے عروج پر ہی فلمی دنیا کوخیر آباد کہہ دیا تھا۔

آن اسکرین اور آف اسکرین دھوم مچانے والی اداکارہ آج فلمی پردے پر تو نظر نہیں آتیں لیکن فیشن شوز، ایوارڈ کی تقریب اور ٹی وی شوز میں اکثر نظر آتی ہیں۔