"کوک سٹوڈیو سیزن 14 "نے "کنایاری " پر کوئیک سٹائل گروپ کی آفیشل ویڈیو جاری کردی

Dec 10, 2022 | 17:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: "کوک سٹوڈیو سیزن 14 "نے "کنایاری " پر کوئیک سٹائل گروپ کی آفیشل ویڈیو جاری کردی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شادی کی تقریب میں معروف پاکستانی گانے "کنایاری" پر منفرد رقص سے شہرت پانے والے "کوئیک سٹائل" کا سٹائل کوک سٹوڈیو کو بھا گیا اور  مداحوں کیلئے گانے پر آفیشل ویڈیو بنا کر جاری کر دی جسے یوٹیوب سمیت دیگر ویب سائٹس پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والا "کوئیک سٹائل " ڈانس گروپ نے گزشتہ سال پاکستانی بلوچی فو ک گانے "کنا یاری" پر  رقص کر کے  پاکستانیوں کی خوب توجہ حاصل کی تھی۔ جس کے بعد  کوک سٹوڈیو پاکستان کی دعوت پر کوئیک سٹائل گروپ کچھ روز قبل پاکستان پہنچا تھا ۔کوئیک سٹائل نے  کوک سٹوڈیو کی جانب سے منعقد کئے ہوئے کنسرٹ میں شرکت کر کے کراچی کی عوام کو اپنے ڈانس سے خوب محضوض  بھی کیا۔ گزشتہ روز کو ک سٹوڈیو  نےگلوکارکیفی خلیل،اِیوا بی اور وہاب بگٹی کے گانے" کنایاری  پر "   کوئیک سٹائل  "کے   آفیشل   ڈانس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔ جسے  مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں  بلوچی گانے پر کوئیک سٹائل گروپ کی  پرفارمنس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئیک سٹائل کی "کناریاں" پر ڈانس  ویڈیو  کو یوٹیوب میں 20گھنٹوں میں3 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس وقت "کناریاں " یوٹیوب میں ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔