ساحر لودھی مہوش حیات کے شکر گزار، آبدیدہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میزبان و اداکار ساحر لودھی نے اپنی نقل کی ویڈیوز بنانے والوں سے متعلق اداکارہ مہوش حیات کے تبصرے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ساحر لودھی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں، ویڈیوز کی نقالی کا سلسلہ یاسر نواز نے شروع کیا تھا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
ان ویڈیوز پر اداکارہ مہوش حیات نے تبصرہ کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا،گزشتہ ماہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ساحر لودھی نے اس انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب تک اس مقام پر قائم ہیں جو قابلِ احترام ہے اور یہ بالکل آسان نہیں ہے، آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں لیکن اس انسان کی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے۔

ساتھ ہی مہوش حیات نے سب کو نرمی برتنے اور شائستگی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ انتہائی نامناسب اور ناجائز ہے کہ آپ کسی کا مذاق اڑائیں، لوگ بھول گئے ہیں کہ ساحر بھی ایک انسان ہیں اور ان کے بھی جذبات اور احساسات ہیں جیسے کہ ہم سب کے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی مہوش حیات کے تبصرے پر آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ میں بہاولپور کیلئے جا رہا تھا جب ایک دوست نے مجھے مہوش حیات کی پوسٹ دکھائی، اس ٹوئٹ کو دیکھ کر میں مہوش کا انتہائی شکر گزار ہوگیا تھا، میری کبھی مہوش سے اتنی بات چیت بھی نہیں ہوئی، اس کے باوجود ان کی یہ پوسٹ دیکھی، میں واقعی مہوش کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میرے لیے یہ بہت بڑی بات تھی، مہوش حیات ہمیشہ سے بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔
ساحر لودھی نے ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کا میری زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا ،کچھ تبصرے کبھی کبھار ہرٹ کر دیتے ہیں لیکن بطور انسان آپ کے پاس تنقید کرنے کا حق ہے، میں نے ان ٹرولرز کو دنیا میں بھی معاف کیا اور روز محشر تو میری کوئی حیثیت ہی نہیں انھیں معاف کرنے کی، جو مجھ سے محبت کرتے ہیں انھیں تھینک یو اور جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں ان کیلئے کوئی بات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے بتایا کہ میں مختلف پراجیکٹس کیلئے کام کر رہا ہوں، میرے پاس اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں، پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، میں صبح ساڑھے چھبجے سوکر اٹھتا ہوں، 8 بجے گھر سے جم کیلئے نکل جاتا ہوں اور پھر اپنے کاموں کا آغاز کرتا ہوں۔