ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواورچنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ہانیہ عامران دنوں گلوکار عاصم اظہر کے حوالے سے دوبارہ خبروں میں ہیں،اداکارہ نے رواں ہفتے ہی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔
اب ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل پرسواری کرتی اورڈانس کرتی نظر آئیں،یہ ویڈیوہانیہ عامرکی جانب سے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ہے جس میں انہیں کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ کی عاصم اظہرکے کنسرٹ میں شرکت پرمیرب علی کے بھائی کا خاموش ردعمل
ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں،اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے مختلف تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے گھڑ سواری کے بھی مزے لیے۔