ہانیہ کی عاصم اظہرکے کنسرٹ میں شرکت پرمیرب علی کے بھائی کا خاموش ردعمل

Aug 09, 2025 | 15:40:PM
ہانیہ کی عاصم اظہرکے کنسرٹ میں شرکت پرمیرب علی کے بھائی کا خاموش ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر میرب علی کے بھائی کا خاموش ردعمل سامنے آگیا ۔
 اداکارہ ہانیہ عامرکی گلوگارعاصم اظہر کےساتھ دوبارہ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں،ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کےدوران محظوظ ہونے کی ویڈیو پرانکے دوبارہ پیچ اپ کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔


 اداکارہ میرب علی کے بھائی رمیز علی نے اپنےسوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام کی سٹوری شیئر کی ہےجس میں انہوں نے لکھا کہ وقت کی خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں ہانیہ اور عاصم کی ویڈیو پر ردعمل ہے،دوسری طرف میرب علی کی جانب سے ہانیہ عامراور عاصم اظہرکی وائرل ویڈیو پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


خیال رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر نے اسی سال منگنی ختم کرنے کا اعلان کرکے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں،دونوں نے اپنے اکاونٹ سے تمام پوسٹس بھی ہٹادی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل،نئی بحث چھڑگئی
ہانیہ عامرکی عاصم اظہرکیساتھ دوبارہ تعلق کی خبروں پرصارفین غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں،ان کا کہنا ہےکہ ہانیہ کی سیلف رسپکٹ کہاں چلی گئی ،انکو ایسا نہیں کرنا چاہیے،جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس سارے معاملے میں انکے ساتھ بہت برا ہواہے۔