بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں: معین خان

Aug 10, 2025 | 10:21:AM
بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں: معین خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سینئر بیٹر اور سابق قومی کپتان بابر اعظم کو کسی کا متبادل بنانا حیرت انگیز ہے۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں۔

معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کے خلاف  انگلینڈ میں تحقیقات چل رہی ہے۔تحقیقات کے دوران حیدر علی کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترہے۔انٹرنیشنل میچ میں آسانیاں اور مشکلات سمیت ہرقسم کے حالات کا سامنا رہتا ہے۔ قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف امیدوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:خطرہ مزید بڑھ گیا ،طوفافی بارشوں کی پیشگوئی

معین خان نے کہا کہ ان کے بیٹے کرکٹر اعظم خان کے حوالے سے وائرل ہونے والی تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق کپتان نے سندھ حکومت کے 14 روز تک معرکہ حق و جشن آزادی منانے خوش آئند اقدام قرار دیا۔