سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں کمی

Aug 10, 2023 | 18:11:PM
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے:  ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 514 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 8 سو روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 1 سو 5 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔