کورونا وائرس کے حملے،مزید 352 افرادسامنے آ گئے 

Aug 10, 2022 | 09:57:AM
کورونا وائرس کے حملے،مزید 352 افرادسامنے آ گئے 
کیپشن: کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں نے ماسک لگا رکھے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے کے باوجود مزید 352 نئے کیسزسامنے آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی ہے،قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 153 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔