لاہور : گھر سے ایک شخص کی گردن کٹی لاش برآمد

Apr 10, 2026 | 10:42:AM
لاہور : گھر سے ایک شخص کی گردن کٹی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع ایک گھر سے وسیم جبار نامی شخص کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی، جو موقع سے ملی ہے۔

پولیس نے مقتول کی جیب سے ہاتھ سے لکھا خودکشی کا نوٹ بھی برآمد کر لیا ہے۔ 

وقوعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ 

مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال قتل یا خودکشی کے اصل محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈکیتی کیلئے کرائے پر اسلحہ دینے والا شخص گرفتار