ڈکیتی کیلئے کرائے پر اسلحہ دینے والا شخص گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اقبال مارکیٹ میں کارروائی کر کے ڈکیت گروپوں کو کرائے پر اسلحہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کی سہولت کاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم ڈکیت گروپوں کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے رائفل، پستول اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ڈالر کی بے قدری جاری، روپے کی قیمت میں اضافہ