ڈالر کی بے قدری جاری، روپے کی قیمت میں اضافہ

Apr 09, 2026 | 18:47:PM
ڈالر کی بے قدری جاری، روپے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھےروز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی  ۔انٹر بینک میں ڈالر   279.05روپے سےکم ہوکر 279.02 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.30 روپے ، یورو 14 پیسے کمی سے 328.97 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے سستاہوکر 377.93 روپے کا ہوگیا  جبکہ یو اے ای درہم 9 پیسے مہنگا ہوکر 77.04 روپے ، سعودی ریال 7 پیسے مہنگاہوکر 75.28روپے پر پہنچ گیا۔

ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 293 پوائنٹس کمی سے 165517 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 166962 کم ترین سطح 161993 رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 165811 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا