اسرائیلی فورسز کا قطر پر حملہ،دوحہ میں کئی دھماکے، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید

Sep 09, 2025 | 18:23:PM
اسرائیلی فورسز کا قطر پر حملہ،دوحہ میں کئی دھماکے، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسرائیلی فورسز نے قطر پر دوبارہ حملہ کر دیا ہے، دوحہ میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دوحہ کے علاقے کتارا میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے, اسرائیلی فوج نے قطر پر فضائی حملہ کر کے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے, تل ابیب سے جاری کیے گئے بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس قبل اسرائیلی بم باری سے دوحہ کا علاقہ کتارا کئی دھماکوں سے گونج اٹھا تھا, حماس کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کر رہے تھے, عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری کے دوران اجلاس میں حماس کے 5 سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے۔

ایک اسرائیلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے سے پہلے امریکا کو اطلاع دی گئی تھی، امریکا نے حماس رہنماؤں پر حملے میں مدد فراہم کی ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے ہماری سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کا مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے شر انگیز حملے نے عوام اور قطر میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی تحقیقات جاری ہے، مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :جاپانی وزیر اعظم شِگیرو ایشِبا نے انتخابات میں شکست کے بعد استعفیٰ دیدیا