ای او بی آئی نے اٹک ریفائنری کے ریٹائرڈملازمین میں نظر ثانی شدہ پنشن ادائیگی کے آرڈر تقسیم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن( ای او بی آئی ) نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے ریٹائرڈملازمین میں نظر ثانی شدہ پنشن کی ادائیگی کے آرڈر تقسیم کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ARL) کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نظر ثانی شدہ پنشن کی ادائیگی کے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب ARL راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ای او بی آئی کے چیئر مین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ ، اے آر ایل کی انتظامیہ اور سی بی اے کے نمائندوں کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز ) جناب محمد امین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ، ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ہی او بی آئی پورے ملک میں ہر بیمہ شدہ شخص تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ای او بی آئی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریٹائرڈ ورکرز کو ایک موثر اور شفاف نظام کے ذریعے پنشنری فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔جناب محمد امین ، ڈی ڈی جی (آپریشنز) نے شرکاء کو بتایا کہ ای او بی آئی نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے 263 ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر نظر ثانی کی ہے، جس کے نتیجے میں ملازمین کی پینشن میں تقریبا 15ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کا سالا نہ مالیاتی اثر مبلغ 24 ملین روپے، جوای او بی آئی اب ان پینشنر ز کو ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 18 ملین روپے کے بقایا جات بھی نظر ثانی شدہ پنشن کے ساتھ تقسیم کیے گئے ہیں۔اے آرایل کی انتظامیہ اور سی بی اے کے نمائندوں نے اے آر ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن پر نظر ثانی اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے ای او بی آئی کی انتظامیہ کی کوششوں اور بروقت کارروائی پر شکر یہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں مالیاتی مقدمات میں تاخیر دور کرنے کے اقدامات پر غور